Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

شعیب اختر اور تفضل رضوی تنازعہ، محمد یوسف بھی بول پڑے

شائع 02 مئ 2020 01:25pm

پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے بعد سابق کپتان محمد یوسف نے بھی شعیب اختر اور پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو تنازعہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب اختر پاکستان کے اسٹار کھلاڑی ہیں، دونوں معاملہ ختم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی چیزوں سے ہماری کرکٹ پیچھے اور نوجوان کھلاڑیوں پر برا اثر پڑتا ہے۔